خسرہ وبائی شکل اختیار کرگیا، 2 بھائیوں سمیت 3 معصوم بچے چل بسے

400
Measles became an epidemic

نوشہرو فیروز:  خسرہ وبائی شکل اختیار کر گیا، 2 بھائیوں سمیت 3 معصوم بچے خسرہ سے چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق سیکڑوں بچے وبائی امراض میں مبتلاہیں جبکہ محکمہ صحت خاموش تماشائی بناہواہے، محراب پور، اکری کے دیہی علاقوں میں وبائی مرض خسرہ تیزی سے پھیل رہا ہے آج اکری کے گاں فقیر خوش خیر محمد ہسبانی میں اقلیتی برادری کے تین معصوم بچے 5 سالہ کیلاش کمار ولد ہیرو مل، 3 سالہ کمالیش مل ولد ہیرو مل اور 2 سالہ مہیش مل ولد بروجو مل خسرہ جل بسے  مرنے والے بچوں میں دو سگے بھائی تھے جبکہ صرف مذکورہ گاوں میں درجنوں کی تعداد میں بچے خسرہ میں مبتلا ہیں جبکہ علاقے میں سیکڑوں کی تعداد میں بچے خسرہ  کے مرض میں مبتلا ہیں۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن راٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل اور علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں ضسرہ، ڈائریا، ملیریا جیسے وبائی امراض کی نشاندہی کے باوجود محکمہ صحت خاموش بیٹھا ہوا ہے جبکہ منتخب بلدیاتی نمائندے اور ڈپٹی کمشنر بھی چپ سادھ کر بیٹھے ہیں اور غریب، محنت کش طبقہ کو وبائی امراض کا حوالے کر دیا ہے، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظی میں نوٹس لیکر معصوم بچے کو وبائی امراض کا شکار ہونے سے بچائیں۔