قرآن شریف کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں، سندھ ملاح فورم

164

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سندھ ملاح فورم کی جانب سے ناروے میں قرآن شریف کی بے حرمتی کیخلاف سونڈا شہر میں احتجاج، یہودیوں کہ خلاف سخت نعرے بازی۔ ٹھٹھہ سونڈا شہر میں سندھ ملاح فورم کی جانب سے ناروے میں قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے کیخلاف سندھ ملاح فورم کے سینئر نائب صدر ڈاڈا آدم گندرو، ضلعی صدر ایواب ملاح، عبدالحکیم گندرو، جی یو آئی رہنما مولوی عبدالرحیم نوتیار، ہارڈ ورکر یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر شیراز واریو، حافظ آصف، بہرام، قاسم، اسلم و دیگر کی رہنمائی میں ایک احتجاجی ریلی سونڈا شہر میں نکالی گئی اور یہودیوں کیخلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ اس سلسلے میں رہنماؤں نے روزنامہ جسارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آخری نبی حضرت محمدﷺ پر آخری کتاب قرآن شریف نازل ہوا، جن کا پوری کائنات میں ایک الگ مقام ہے اور قرآن شریف کی بے حرمتی ہمیں کسی بھی صورت میں قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناروے میں قرآن شریف کی بے حرمتی قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو سرعام پھانسی دی جائے۔