اینگرو کے لیے انٹر نیشنل فرٹیلائزر ایسوسی ایشن کی جانب سے گولڈ میڈل ایوارڈ

704
انٹر نیشنل فرٹیلائزر ایسوسی ایشن کی جانب سے اینگرو فرٹیلائزر کو گولڈ میڈل دیا جا رہا ہے

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل فرٹیلائزر ایسوسی ایشن کے حالیہ منعقدہ سیفٹی ، انوائرمنٹ اور انرجی بنچ مارک میں اینگرو فرٹیلائزر نے اپنے پروٹیکٹ اینڈ سسٹین سرٹفیکیٹس پر ایک اور ایوارڈ حاصل کیا ہے اس موقع پر آئی ایف اے کے نئے صدر مصطفی تراب نے پیرس میں منعقدہ آئی ایف اے کی جنرل میٹنگ کے سالانہ اسٹریٹجک فورم میں اینگرو فرٹیلائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر سالار قریشی کو علامتی گولڈ میڈل پیش کیا۔ یہ ایوارڈ پودوں کی حفاظت ، سیفٹی معیارات، ماحولیاتی نگرانی اور توانائی کی کارکردگی سے متعلق کمپنی کے اعلیٰ معیارات کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ گولڈ میڈل سیفٹی، ماحولیاتی تعمیل اور توانائی کی کارکردگی کے عالمی سطح پر تسلیم کیے گئے معیار پر کام کرنے کے اینگرو فرٹیلائزر کے عزم کا بھی اظہار ہے۔ اینگرو فرٹیلائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر سالار قریشی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سیفٹی، ماحولیاتی تعمیل اور توانائی کی کارکردگی پر آئی ایف اے سے ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لئے فخر ہے ۔ یہ ایوارڈ ڈھرکی میں ہماری ٹیم کی لگن ، محنت اور دیکھ بھال کی عکاسی ہے جو وہ اپنے کام میں روزانہ ظاہر کرتے ہیں۔ گزشتہ سال اینگرو فرٹیلائزر نے ـ”پیشہ ورانہ صحت اور صنعتی حفظانِ صحت کے سسٹمز” میں ڈوپونٹ یو ایس اے سے ایکسلنس لیول (ریٹنگ4) اورسیفٹی اینڈ OHIH سسٹمز اینڈ اسٹینڈرڈزکے عالمی ماہرین کے ایکسٹرنل آڈٹ میں ڈوپونٹ سے پراسس سیفٹی مینجمنٹ(PSM) میں اعلیٰ درجے کی ریٹنگ حاصل کی تھی۔ اینگرو فرٹیلائزر کے پاس آئی ایم ایس اینڈ آئی ایف اے پروٹیکٹ اینڈ سسٹین سرٹیفکیشن کی نگرانی کے کامیاب آڈٹ کی سرٹیفکیشن بھی ہے۔