ابصار عالم عہدہ بحالی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب

140

اسلام آباد(آن لائن) ابصار عالم کی طرف سے چیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحالی سے متعلق درخواست پر سماعت، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، درخواست پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل 2رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت ابصار عالم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کو عہدے سے غیر قانونی طور پر ہٹایا گیا ان کے بعد لگائے گئے چیئرمین پیمرا کا تقرر بھی قانون کے مطابق نہیں تھی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے
ہوئے فریقین سے2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے، بعدازاں معاملے کی سماعت23اکتوبر تک ملتوی کرلی گئی ہے۔
ابصار عالم کیس