چیف جسٹس نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

114

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس آج پیر کو طلب کرلیا۔اجلاس میں صوبوں ، وفاق ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کے آئی جیز اور سابق آئی جیز شرکت کریں گے۔ پولیس افسران کے پاس اپنے پیٹی بھائیوں کیخلاف کتنی شکایات آئیں ، ان کی نوعیت کیا تھی ، آنیوالی شکایات پر سزائیں کیا دی گئیں؟ اور دی
جانیوالی سزائوں کی نوعیت کی تھی؟ سائلین کی شکایات کا اندراج کب اور کتنے وقت میں ہوا ، تمام تر صورتحال سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان آ صف سعید کھوسہ کو آج پولیس سربراہان اپنی اپنی رپورٹس پیش کرکے کارکردگی دکھائیں گے۔