پاکستان کو پہلی مرتبہ بحیرہ عرب ٹائٹل فائٹ کی میزبانی کا اعزاز مل گیا

137

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں عالمی کھیلوں کے مقابلوں کے دروازے کھلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستان ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیر اہتمامـ”بحیرہ عرب ٹائٹل فائٹـ” کی میزبانی کریگا۔مقابلے رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں ہوں گے۔ ورلڈ باکسنگ کونسل پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کیساتھ ملکر مقابلے پاکستان میں کروائے گی۔بحیرہ عرب خطے میںسعودی عرب،یواے ای،قطر،کویت،بحرین،اومان، ایران، عر اق، سری لنکا، یمن، افغانستان، سومالیہ، بھارت، مالدیپ اور جبوتی شامل ہیں۔بحیرہ عرب ٹائٹل فائٹ بہت بڑا ایونٹ ہے جس میں خطے میں شامل ممالک سے ٹاپ پروفیشنل باکسر شرکت کرینگے۔ پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے صدر سید نعمان شاہ کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں خطے کے ٹاپ پروفیشنل باکسر پہلی بار پاکستان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔بین الاقوامی ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد کا مقصد ہے کہ ملک میں پروفیشنل باکسنگ کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محمد وسیم کی طرح بہت ٹیلنٹ ہے، مجھے یقین ہے کہ ایونٹ سے ملک میں تمام کیٹگریز میں باکسنگ کے مستقبل کے سٹارز ملیں گے۔ایونٹ سے ملکی ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا ۔