قائداعظم ٹرافی کا آغاز، شائقینِ کرکٹ کی دلچسپی عروج پر

504

لاہور: قائداعظم ٹرافی کے آغاز کےپہلےروزشائقینِ کرکٹ کی دلچسپی جوق در جوق  اسٹیڈیم آمد۔

 قومی کرکٹر شاہین آفریدی کی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سرپرائز انٹری نے پسندیدہ کرکٹر کو اپنے ہمراہ دیکھ کر شائقینِ کرکٹ حیران رہ گئے، شائقینِ کرکٹ کا شاہین آفریدی کے ہمراہ سیلفیز کے لیے تانتا بندھ گیا۔

شائقین کرکٹ کا کہناہےکہ بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنے اسٹیڈیم آئے ہیں، ان کے ساتھ تصویر بنانے کی خواہش ہے۔

دوسری جانب کراچی کے یو بی ایل کمپلیکس میں آلراؤنڈر انورعلی کی شائقینِ کرکٹ سے ملاقات کی اور سیلفیاں بنوائیں ۔

واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کےتمام میچز میں شائقینِ کرکٹ کا داخلہ مفت ہے۔