وزیر قانون حکومت کو مشکل میں ڈال رہے ہیں،یوسف لغاری

167
حیدرآباد: سابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ محمد یوسف لغاری پریس کانفرنس کررہے ہیں
حیدرآباد: سابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ محمد یوسف لغاری پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے آئین کے آرٹیکل کی غلط تشریح کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ،وفاقی حکومت یہ اجازت کسی بھی صور ت میں نہیں دی جاسکتی کہ صوبائی معاملات میں مداخلت کرے1998میں سپریم کورٹ نے وفاق کو صوبوں میں مداخلت سے روک دیا تھا۔ان خیالات کا اظہار سندھ کے سابق ایڈووکیٹ جنرل یوسف لغاری نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی حکومت 58-2bکے تحت ختم کی گئی اب اس آرٹیکل کا آئین سے خاتمہ ہوچکا ہے جس کے بعد صدر کو یہ اختیار ہی نہیں رہا کہ وہ اسمبلی کو ختم کرسکے اور
وفاقی حکومت کو بھی یہ اختیار نہیں کہ وہ 149(4)لاگو کرسکے۔ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے میں واضح طو رپر کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں میں مداخلت کا اختیار نہیں انہوںنے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ وفاقی وزیر قانون نے آئین کے آرٹیکل 149(4)کی غلط تشریح کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کے اگر پیپلزپارٹی سے اختلاف ہیں تو وفاقی اور صوبائی حکومت آپس میں جانیںاس کی سزا صوبے کے عوام کو نہ دی جائے۔ کراچی سے صوبائی سمیت قومی اسمبلی کے اراکین بھی حکومت میں شامل ہیں لیکن صوبائی اسمبلی سمیت بلدیاتی اداروں کے ایوانوں میں اس حوالے سے کوئی قرار داد منظور نہیں کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقہ وزیر قانون نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں جائیں گے ہمیں خوشی ہوگی کہ وہ عدالت میں جائیں کیونکہ ہمیں عدالت پر بھروسہ ہے اور عدالت آئین کے خلاف کوئی قدم ہرگز نہیں اٹھائے گی ۔
سابق ایڈووکیٹ جنرل