میہڑ میں واٹر سپلائی فلٹریشن کا کام تیزی سے جاری ہے، راشد رند

242

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے پبلک ہیلتھ آفیسر راشد رند اور اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند نے واٹر سپلائی اسکیم کا دورہ کر کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی فلٹریشن کا کام جلد مکمل کر کے شہریوں کو میٹھا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے، واٹر سپلائی فلٹریشن کا کام تیزی سے جاری ہے، عوامی شکایات کے حل کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔ جلد میہڑ میں واٹر سپلائی کا کام مزید بہتر کیا جائے گا۔