ٹوئن سٹی بیڈمنٹن چمپئن شپ آج سے شروع ہو گی

213

اسلام آباد (جسارت نیوز)مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام ٹوئن سٹی بیڈمنٹن چمپئن شپ آج سے شہباز اسپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں ایونٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مرد،خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور چمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز ڈبلز۔ لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-16 اور ویٹرن ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 16 اگست تک اپنے اپنے ناموں کا اندراج اب بھی کروا سکتے ہیں۔ مطاہر سہیل نے کہا کہ چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 20 اگست کو اور 21 اگست کو کھیلا جائے گا اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔