حجاب کیخلاف بولنے پر امریکی ملکہ حسن اعزاز سے محروم

569

امریکا میں حجاب اور سیاہ فاموں کے خلاف نازیبا ٹویٹ کرنے پر 20 سالہ خوبرو حسینہ کیتھی زو سے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا ہے۔

امریکا میں مقابلہ حسن میں کامیابی حاصل کرکے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز حاصل کرنے والی 20 سالہ کیتھی زو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام  پر اپنے پیغام میں لکھا کہ تنظیم مس ورلڈ امریکا نے ان سے رابطہ کرکے مِس مشی گن کا اعزاز واپس لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

کیتھی زو نے اپنے پیغام کے ساتھ ای میل بھی منسلک کی جس میں ’مس ورلڈ امریکا‘ نامی تنظیم نے کیتھی زو کے ٹویٹس کو نامناسب، ناشائستہ اور بے حسی پر مبنی قرار دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ اقلیتیوں کی توہین اور نازیبا کلمات پر آپ سے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا ہے اس لیے آپ سوشل میڈیا پر اس اعزاز سے منسلک تمام پوسٹوں کو حذف کردیں۔