حیدر آباد،ریلوے پولیس کا چھاپا،انڈین پان پراگ اور منشیات ضبط

210

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں بم کی اطلاع پر ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے چھاپہ مار کر ایک پارسل قبضے میں لیکر بھاری مقدار میں انڈین پان پراگ اور منشیات قبضے میں لیکرجنرل پوسٹ آفس کے 2 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں خیبر میل ٹرین کے ذریعے جب ڈاک حیدرآباد پہنچی تو ریلوے پولیس نے مخفی اطلاع پر چھاپہ مارا اور ایک پارسل کو قبضے
میں لے لیا جس میں پولیس کو نامعلوم ٹیلیفون کال کے ذریعے بم کی اطلاع دی گئی تھی۔ ریلوے پولیس کے ایس ایچ اوعلی محمد کے مطابق پارسل رحیم یار خان سے بک کیا گیا جوکہ سکندر علی کے نام سے ہے ۔پولیس نے تلاشی لی تو اس میں بھاری مقدار میں انڈین گٹکا اور منشیات موجود تھی جس کے بعد جنرل پوسٹ آفس کے دو ملازمین بشیر اور فاروق کو بھی حراست میں لے لیا گیا تاہم چیف پوسٹ ماسٹر کو طلب کیا گیا لیکن وہ نہیں آئے جس کے بعد محکمہ ڈاک کے دیگر افسران سے پوچھ گچھ کی گئی اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی محکمہ ڈاک کے ملازمین پارسل کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں ۔پولیس کے مطابق ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور تفتیش کے بعد مقدمہ بھی درج کیا جائیگا ۔
انڈین پان پراگ