صوابی ،پولیس کی کارروائی ،مویشی چور گروہ کے 3 افراد گرفتار

167

صوابی( این این آئی) تھانہ پرمولی ضلع صوابی کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مویشی چور گروہ کے تین افراد کو گرفتار کر کے تین چوری شدہ گائے برآمد کر لی۔ علاقہ میں پتہ برادری اور مدعی کی نشاندہی پر ملزمان قمرالی سکنہ پرمولی،حضرت خان اور واجد علی ساکنان بری کوٹ سوات کو گرفتار کرکے قبضے سے چوری شدہ مویشیاں برآمد کی گئی مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلزکے مطابق گزشتہ روز مدعی حضرت علی سکنہ مہر علی نے تھانہ پرمولی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مقام سے قربانی کی تین راس گائے کسی نامعلوم ملزمان نے چوری کی ہے،جس پر ڈی ایس پی رزڑ افتخار خان کی قیادت میں تفتیشی آفیسر انسپکٹر غنی سید خان، ایس ایچ او پرمولی نیاز علی خان بمع پولیس ٹیم نے مدعی کی نشاندہی اور علاقہ میں پتہ براری کرکے ملزمان کو ٹریس کیا جسکو کامیاب چھاپہ زنی کے دوران گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزمان حضرت خان،واجد علی اور قمر الی سے چوری شدہ تین عدد قربانی کی گائے برآمد کیے گئے۔