دورہ ویسٹ کیلیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان ،شیکھر کی واپسی

153

ممبئی(جسارت نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا، شیکھر دھون، شیریاس آئر اور منیش پانڈے کی دوبارہ لمیٹڈ اوور اسکواڈز میں واپسی ہوئی ہے، ہرڈک پانڈیا اور جسپریت بمرا کو آرام کی غرض سے اسکواڈز کا حصہ نہیں بنایا گیا البتہ بمرا ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے، وکٹ کیپرز ریشبھ پانٹ اور وریدھی من ساہا بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، فاسٹ بولر نودیپ سیانی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی جبکہ راہول چھاہار اور دیپک چھاہار کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ کپتان ویرات کوہلی، اجنکیا راہانے، میانک اگروال، لوکیش راہول، چیتشور پوجارا، ہانوما ویہاری، روہت شرما، ریشبھ پانٹ، وریدھی من ساہا، ایشون، جدیجا، کلدیپ یادیو، ایشانت شرما، محمد شامی، بمرا اور اومیش یادیو پر مشتمل ہے، ون ڈے اسکواڈ میں میانک اگروال، پوجارا، وریدھی من ساہا، ہانوما ویہاری، ایشون، بمرا اور اومیش یادیو کی جگہ شیکھر دھون، شیریاس آئر، منیش پانڈے، یزویندرا چھاہل، کیدر جادھو، بھنشور کمار ٹیم کی نمائندگی کریں گے جبکہ خلیل احمد اور نودیپ سیانی بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، اسی طرح ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں کلدیپ یادیو، یزویندرا چھاہل، کیدر جادھو اور محمد شامی کی جگہ کرونل پانڈیا، واشنگٹن سندر راہول چھاہار، دیپک چھاہار اور نودیپ سیانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔