مسلح افواج اور ریٹائر سول ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافے کی منظوری

132

پشاور ( آن لائن)تینوں مسلح افواج اور دفاعی بجٹ سے تنخواہ پانے والے ریٹائرڈ سول ملازمین کے پنشن میں 10فیصد اضافہ کی منظوریوفاق نے دیدی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یکم جولائی 2019کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کو 2011میں اعلان کردہ پنشن میں 17فیصد اضافہ، 2015ء سے لیکر 2019ء تک اعلان کردہ پنشن میں اضافہ بھی ملے گا۔ اگر پنشنر کو کسی وفاقی اورکسی صوبائی حکومت سے بھی پنشن ملتی ہے تواسے یہ اضافہ نصف وفاقی او رنصف صوبائی حکومت کی جانب سے ملے گا ۔
پنشن اضافہ