نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پہلی مرتبہ فائنل میں آمنے سامنے

235

سید پرویز قیصر
12ویںعالمی کپ کا فائنل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین لارڈز کے تاریخی میدان پر آج کھیلا جائے گا۔دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے 5مرتبہ کے عالمی چمپئن آسٹریلیا کو8 وکٹ سے ہراکر27 سال بعد فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیاہے۔ اس نے آخری مرتبہ1992 میں ملبورن میں ہوئے فائنل میں جکہ بنائی تھی جہاں اسے پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نیبھارت کو18 رنز سے شکست دیکر لگاتار دوسری مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اس نے4 سال پہلے پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی تھی اور آسڑیلیا نے اسے فائنل میں شکست دی تھی۔
انگلینڈنے چوتھی مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسری مرتبہ ٹائٹل کے ھصول کے لیے صف آرا ہوگا۔ اس سے پہلے انگلینڈنے جو3 فائنل میچ عالمی کپ میں کھیلے ہیں۔ اس میں تمام میںاسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے اس سے پہلے صرف ایک مرتبہ فائنل کھیلا ہے جس میں اسے کامیابی نہ مل سکی۔ انگلینڈ نے پہلی مرتبہ1979 میں فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا جہاں ویسٹ اندیز نے اسے شکست دی تھی۔1987 میں اسے آسڑیلیا نے ہرایا تھا جبکہ 1992 میں ملبورن میں ہوئے فائنل میں اسے پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک جو90 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں نیوزی لینڈنے 43 اور انگلینڈ نے 41 میں کامیابی حاصل کی ہیں۔2 میچ ٹائی رہے ہیں جبکہ 4میچ نامکمل رہے ہیں۔ عالمی کپ میں دونوں کا مقابلہ نومرتبہ ہوا ہے جس میں انگلینڈ نے 4اور نیوزی لینڈنے5 میچ جیت حاصل کی ہے۔ دونوں کے مابین موجودہ عالمی کپ میں جو میچ ہو اتھا اس میںانگلینڈ نے 119 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔
نگلینڈ میں دونوں کا مقابلہ30مرتبہ ہوا ہے اس میں انگلینڈ ے17مرتبہ ماری ہے۔ نیوزی لینڈ12 میچ جیتی ہے۔ باتی دو میچ نامکمل رہے ہیں ۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین جو آخری 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں انگلینڈنے 4اورنیوزی لینڈنے ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کین ولیمسن کے لئے یہ عالمی کپ ابھی تک اچھا رہا ہے۔ وہ 9 میچوں کی8 ننگز میں91.33 کی اوسط اور76.32کے اسڑائیک ریٹ کی ساتھ 2 سنچریوں اور اتنی ہی نصف سنچریوںکے ساتھ548 رنز بناکر5ویںنمبر ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ ان سے ایک رنز زیادہ بناکر چوتھے مقام پر ہیں۔ انہوں نے 10میچوں کی 10 اننگز میں68.62 کی اوسط اور 92.89کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ 2 سنچریوں اور3 نصف سنچریوں کے ساتھ549 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انگلینڈ کے تیز بولر جفرا آرچر نے اس عالمی کپ میں10میچوں کی10 اننگز میں22.05 کی اوسط کے ساتھ19 کھلاڑیوں کا آئوٹ کیا ہے اور وہ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولروں میں تیسرے مقام پر ہیں۔