محمد سمیع کے لگا تار 3 اننگز میں 4 سے زیادہ وکٹ

236

 

سید پرویزقیصر

محمد سمیع نے انگلینڈ کے خلاف بر منگھم میں کھیلے گئے میچ میں10 اوور میں69 رنز دیکر5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ اس سے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں انکی سب سے اچھی کارکردگی 6.2 اوور میں16 رنز دیکر4 وکٹ تھی جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مانچسٹر میں پچھلے میچ میں انجام دی تھی۔
محمد سمیع کے5 وکٹ ہندوستان کے کام نہیں آئے اور اسے اس میچ میں31 رنز سے شکست ہوئی۔ ایسا ابھی تک چھ مرتبہ ہوا ہے جب بھارت کے کسی بولر نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہو اور اس میچ میںاسے شکست ہوئی۔
محمد سمیع نے لگاتار 3 اننگز میں4 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والیبھارت کے دوسرے اور کل ملاکر9ویں بولر بنے۔ ایسا ابھی تک11مرتبہ ہوہے جب کسی بولر نے لگاتار3 اننگز میں4 سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ پاکستان کے تیز بولر وقار یونس نے 3 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
لگاتار 3 اننگز میں 4 یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بولربھارت کے نریندر ہروانی تھے جنہوں نے شارجہ میں شارجہ کپ اورچمپیئز ٹرافی کے دوران ایسا کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 27 مارچ1988 کو کھیلے گئے میچ میں انہوں نے دس اوور میں43 رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں بھارت کو73 رنز سے جیت ملی تھی۔اس میچ کے 4 دن بعد نیوزی لینڈ ہی کے خلاف اس لیگ اسپنر 10 اوور میں46 رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اوربھارت کو52 رنز سے جیت دلائی۔16 اکتوبر1988 کو کھیلے گئے میچ میں نریندر ہروانی نے10 اوور میں 50 رنز دیکر4 کھلاڑی کو آئوٹ کیا تھا اس میچ میںبھارت کو23 رنز سے جیت ہوئی تھی۔
وقار یونس نے1990 میں 2 مرتبہ اور1994 میں ایک مرتبہ لگاتار 3 اننگز میں 4 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاتھا۔ اس میںایک مرتبہ انہوں نے لگاتار 3 اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ وہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں لگاتار3 اننگز میں 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے واحد بولر ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پشاور میں 4 نومبر1990 کو کھیلے گئے میچ میں وقار یونس نے6.4 اوور میں 11 رنز دیکر5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں پاکستان نے8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سیریز کے تیسرے میچ میںجو2 دن بعد سیالکوٹ میں کھیلا گیا تھا، وقار یونس نے 6 اوور میں 16رنزدیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ پاکستان نے اس میچ میں 105 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں 9 نومبر1990 کو کھیلے گئے میچ میںپاکستان کو6 رنز سے فتچ ہوئی تھی۔ اس جیت میں سب سے اہم کردار وقار یونس کا رہا تھا جو 8 اوور میں52 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔
محمد سمیع نے جن 3 میچوں میں4 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے اس میں 2میچ بھارت کو جیت ملی ہے جبکہ ایک میچ میں اسے ہار ہوئی ہے۔