اثاثے ظاہر نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلیے اتھارٹی قائم

218

اسلام آباد (صباح نیوز)بے نامی ایکٹ کے تحت اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی قائم کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔حکومت نے بے نامی ٹرانزیکشنز کی روک تھام کے لیے انسداد بے نامی ٹرانزیکشنز ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی قائم کر دی، اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق اتھارٹی میں 3 ارکان ہوںگے۔بتایا گیا ہے کہ گریڈ 22 کے افسر جمیل احمد انسداد بے نامی ٹرانزیکشن اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے، دیگر 2 ارکان میں تنویر اختر اور خاقان مرتضیٰ شامل ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد زونز میں انسداد بے نامی ٹرانزیکشن اتھارٹی کے افسران بھی تعینات کردیے گئے ہیں ۔