یوکرینی صدر نے چینی صدر شی جن پنگ کو دورے کی دعوت دیدی

358

 ریاض:سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کروانے کے بعد چین اور روس کے بڑھتے ہوئے تعلق پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شی جنگ پنگ کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دیدی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر کی طرف سے چینی صدر کو ایسے وقت میں دورے کی دعوت دی گئی ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جاری خونریزی والی جنگ دوسرے سال بھی جاری ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ چینی صدر کے دورے کے منتظر ہیں جس کے دوران ملک میں جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے ناقابل قبول سمجھوتے نہیں کرے گا اور بآلاخر ہم کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے چینی صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں یہاں دیکھنے کے منتظرہیں۔ میں ان سے بات کرنا چاہتا ہوں لیکن ایک سال سے زیادہ عرصے سے میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔