کورونا، 8نئے کیسز رپورٹ، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک

450
orona concerns

اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 8نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 358 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 08 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کیسز کی شرح 0.34 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔