افغانستان: گلبدین حکمتیار کی موجودگی میں حزب اسلامی کے مرکزی دفتر پر حملہ

866

کابل: افغانستان میں حزب اسلامی کے مرکزی دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک کار دھماکے سے تباہ ہوگئی جس میں 2 حملہ آور ہلاک گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حملے کے وقت حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار مرکزی دفتر میں موجود تھے۔ حملہ آوروں کی تعداد 3 بتائی جاتی ہے، جو ایک ہی کار میں سوار تھے۔ کار نے ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران  گارڈز نے فائرنگ کردی، س سے کار میں دھماکا ہوگیا۔ اس موقع پر 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے جب کہ تیسرے کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حزب اسلامی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دھماکا مرکزی دروازے کے باہر ہوا، جس کی وجہ سے  حملہ آور اندر گھسنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، تاہم  ہیڈکوارٹر کے باہر عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔گلبدین حکمت یار اس وقت وہاں موجود تھے، تاہم  حملے میں وہ محفوظ رہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلعی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے بعد فرار ہونے والے تیسرے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔