لاہور: پاکستان مسلم لیگ( ن) کی رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مبینہ پروٹوکول کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
یہ ہے وہ اقتدار کا نشہ جس کی لت نیازی صاحب کو لگ گئی ہے۔۔۔وفاق میں یہ عالیشان پروٹوکول کھونے کی وجہ سے ہی تو اب تک یہ رو رہے ہیں۔۔۔مثالیں ریاست مدینہ کی اور پروٹوکول بادشاہوں والا pic.twitter.com/ue569fPLXY
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 13, 2022
حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ ہے وہ اقتدار کا نشہ جس کی لت نیازی صاحب کو لگ گئی ہے۔
لیگی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وفاق میں یہ عالیشان پروٹوکول کھونے کی وجہ سے ہی تو اب تک یہ رو رہے ہیں، مثالیں ریاست مدینہ کی اور پروٹوکول بادشاہوں والا۔
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کی جانب سے ویڈیو کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو کب کی ہے لیکن ویڈیو پر گزشتہ ماہ کی تاریخ نظر آ رہی ہے۔