عمران خان کے چہرے سے جعلی شرافت کا نقاب بری طرح سے اتر چکا ہے ، شرجیل  میمن 

314

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کے چہرے سے جعلی شرافت کا نقاب بری طرح سے اتر چکا ہے ، اس لئے کہا جاتا ہے کہ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے ، جوشخص مخالفین کو ڈاکوکہتا رہا ، وہ خود بہت بڑا ڈاکو ہے ،جمعہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے    انہوں نے کہا کہ فنانشل ٹائمز اخبار دنیا کا نمبر 1اخبار سمجھا جاتا ہے ،اگر عمران خان میں اخلاقی جرات ہے تو برطانیہ میں اس ادارے کے خلاف کیس دائر کرے ۔

عمران خان کے اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے پیسے آتے رہے ، تاکہ اس کی مہم چل سکے ۔وفاقی حکومت چاہے تو فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو گرفتار کرسکتی ہے ۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ عمران خان کا نام فارن فنڈنگ کیس میں ای سی ایل میں ڈالا جائے ، تاکہ یہ بہروپیہ شخص ملک سے فرار نہ ہوسکے ۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عارف نقوی امریکہ میں منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب ہے ہوسکتا ہے کہ گرفتار بھی ہوا ہو ۔

ان کا ماننا ہوگا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ،وزیراعظم شہبا زشریف سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کرتے ہیں جے آئی ٹی منی لانڈرنگ اور فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے این آر او لینے کیلئے دو نمبریاں کیبنٹ سے کرائی ۔

عمران خان نے نیب میں تمام کیسز سے بچنے کیلئے یہ قانون پاس کیا ،عمران خان کو تمام تانے بانے کا پتہ تھا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ کرے ، وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں لاڈلہ ازم کا خاتمہ ہونا چاہیے اور ناانصافی ختم ہونی چاہیے ، ہم اس لاڈلے کو نہیں مانتے ہم ملک میں دو پارٹیوں کے لئے الگ الگ قانون نہیں چاہتے ۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ سب کے کیسز سامنے سنے پی ٹی آئی کی چوری سب کے سامنے آجائیگی ۔ اس لئے ایسا کرتی ہے ۔