ٹنڈوالٰہیار،کوسٹر کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق،دوسرا زخمی

349

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)میر پور خاص سے حید رآباد جانے والی کوسٹر کی راہ گیر کو ٹکر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جاں بحق ہونے شخص اور زخمی کو اپنی تحویل میں قانونی کاروائی کے لیے سول اسپتا ل ٹنڈوالہیار منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میر پور کاص سے حیدرآباد جانے والی کوسٹر جیسے نئی سبزی منڈی کے مقام پر پہنچی تو روڈ کراس کر نے والے دوافراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو نوں راہ گیر سخت زخمی ہو گئے پولیس نے دونوں افراد کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخمو ں کے تاب نہ لاتے ہو ئے زندگی کی جنگ ہار گیا جاں بحق ہو نے والے کا تعلق ٹنڈوالہیار سے بتایا گیاہے جاں بحق ہو نے والے شخص کی شناخت منظور آرائیں کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہو نے والے شخص کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری جانب کوسٹر ڈرائیور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا اور پولیس نے کوسٹر اپنی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دی۔