کیلیفورنیا اور ٹیکساس میں فائرنگ سے مزید 3افراد ہلاک

225

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے شہر لاگونا ووڈز کے ایک چرچ میں فائرنگ سے ایک شخص فائرنگ سے ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں زخمی 5افراد کواسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں 4کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق چرچ میں 40افراد موجود تھے۔ ان میں سے کچھ افراد نے مشتبہ شخص کو پکڑ لیا اور اس کی ٹانگیں باندھ دیں۔ چرچ میں موجود زیادہ تر افراد کا کہنا تھا کہ حملہ آور تائیوان نژاد ہے۔ واقعہ لیگونا وڈز قصبے کے گرجا گھر میں پیش آیا۔ قصبے کی آبادی تقریباً 16ہزار ہے۔دوسری جانب ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بھی نامعلوم حملہ آور نے مصروف مارکیٹ میں ہجوم پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 3شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز نیویارک میں نسل پرستانہ حملے میں 10 افراد مارے گئے تھے۔ نیویارک کے علاقے بفیلو کی سپر مارکیٹ میںفائرنگ کے دوران سیاہ فام افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ فائرنگ کے اس پورے واقعے کو امریکی میڈیا پر براہ راست نشربھی کیا گیاتھا۔امریکی حکام نے حملے کو نفرت آمیز جرم اورنسلی تعصب کی بنیاد پر شدت پسندی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ حملہ آور 8سال کا سفید فام نوجوان تھا۔