مٹیاری: پالے گئے سانپ کے کاٹنے سے نوجوان جاں بحق

196

مٹیاری(نمائندہ جسارت) کئی سالوں سے زہریلے سانپ کو پالنے والے نیو سعیدآباد کے شہری نوجوان ندیم سولنگی کو سانپ نے کاٹ لیا تو اسے تشویشناک حالت میں حیدرآباد اسپتال منتقل کیا گیا تواسپتال پہنچتے ہی وہ دم توڑگیا۔ ورثا کے مطابق مذکورہ نوجوان اسی سانپ کے زہر سے ویکسین بناکر مختلف لیباریٹریز کو سانپ کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین باقائدہ ڈونیٹ کرتا تھا لیکن قدرتی ایسا ہوا کہ موت جب لکھی ہوتی ہے تو سانپ کے کاٹنے کی ویکسین ان کے لیے نہ مل سکی۔ واضح رہے کہ مذکورہ نوجوان کی زہریلے سانپ کو ہاتھ میں اُٹھاکر دکھانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔