شہریوں نے رمضان میں سستے بازار وں کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے 

392

 پشاور: پشاور کے شہریوں نے رمضان میں سستے بازار وں کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں شہریوں کو اشیائے خورد و نوش میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر رمضان سستا بازار لگائے گئے ہیں تاہم شہریوں نے ان سستے بازاروں میں اشیاء خوردونوش کا معیار بہتر نہ ہونے کا شکوہ کیا۔

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے 5 مقامات پر  رمضان سستا بازار قائم کیے گئے ہیں جہاں پر شہریوں کو آٹا، گوشت، سبزی  اور دیگر اشیاء  خوردونوش نسبتاً کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر  پشاور  کا  کہنا ہے کہ سستے بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم تو ہیںتاہم شہری ان اشیاء کے معیار سے مطمئن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنائے۔

دوسری جانب شہریوں نے رمضان سستا بازار کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں مز ید رمضان سستا بازار کا قیام بھی عمل لائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ پشاور کے شہریوں نے حکومت سے  بہترین کوالٹی کی اشیا  کی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔