سندھ کے اداروں میں کرپشن سامنے آگئی، گورنر کا وزیراعلیٰ کو خط

197

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو سندھ کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹ پر خط لکھ دیا، آڈٹ رپورٹ حکومت سندھ کے اداروں کی ناقص کارکردگی نمایاں کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلی سندھ کو خط میں لکھا ہے ان اداروں میں کرپشن اور بے ضابطگیاں سامنے آگئی ہیں۔خط سندھ کے اہم محکموں کے آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے لکھا گیا۔ رپورٹ نظام میں موجود خامیوں کو بھی اجاگر کر رہی ہے، جو بعض عناصر کے غلط استعمال، ناجائز اختیارات اور بدعنوانی کو ظاہر کرتی ہے۔ سرکاری فنڈز کی ٹرانزیکشن شفاف بنائی جائے، محکموں کے مالی معاملات کا مکینزم بہتر بنایا جائے، حکومت سندھ ترقیاتی فنڈز کو زیادہ سے زیادہ قابل استعمال بنائے،آئندہ مالی سال میں ان مالی بے ضابطگیوں پر قابو پایا جائے، گورنر سندھ نے خط میں لکھا کہ آڈٹ رپورٹ میں سندھ کے 8 محکموں میں کرپشن کو نمایاں کرکے دکھایا گیا ہے۔