بدرجعفری کرکٹ،آغاخان جم خانہ کی کامیابی

278

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے آغا خان جمخانہ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں آغا خان جمخانہ نے منصورہ اسپورٹس کو 80 رنز سے شکست دیدی آغا خان جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39۰4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 279 رنز اسکور کیے کامران ولی نے 92 رنز وقاب جوہر نے 53 رنز میر افضل بیگ نے 51 رنز اور پرویز علی نے 31 رنز اسکور کیے۔زوہیب علی خان نے چار اور محمد عاکف نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جواب میں منصورہ اسپورٹس کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 39۰4 اوورز میں 199 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں فیڈرل اسپورٹس نے گلشن معمار کرکٹ کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی گلشن معمار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز اسکور کیے سید عبدالوکیل نے 71 رنز شاہد علی نے 44 رنز اور نہال احمد نے 25 رنز اسکورکیے ۔ فیڈرل اسپورٹس کے عمار پاستا ، اریب حامد اور جہانزیب شہاب نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں فیڈرل اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 29۰5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا کیف بلال نے 86 رنز انس احمد نے ناقابل شکست 45 رنز جبکہ عذیر وزیر نے 24 رنز اسکورکیے۔