وزیرخزانہ کی طرف سے منی بجٹ کی دس دنوں میں آنے کی نوید کوئی نئی بات نہیں

284

 پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدروچیئرمین ضلع کونسل سردار محمداظہرخان لغاری نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ کی طرف سے منی بجٹ کی دس دنوں میں آنے کی نوید کوئی نئی بات نہیں ،ملک میں روزانہ کی بنیادپر اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اورروزانہ نیا بجٹ سامنے آتا ہے ،اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دوربجلی پیٹرول گیس اب عوام کے بس میں نہیں رہا،کھاد پہلے ہی کسان کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے لہذاصنعت کے ساتھ ساتھ زراعت بھی آخری سانسیں لے رہی ہے ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بعد اب وزیر خزانہ کی طرف سے نہ گھبرانے کی رٹ ایک لطیفہ بن چکی ہے ،گورنرپنجاب چوہدری سرورکا حالیہ بیان کہ آئی ایم ایف نے 6ارب ڈالرقرض دے کر ہمارا سب کچھ لکھوا لیا ہے ،حالات کی عکاسی کرتے ہیں کہ تبدیلی سرکار نے ملک کو کچ قدر قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ملک کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں ،مالی کرپشن نے حکومتی چہرے سے نقاب اتار دیا ہے ،ملک اس وقت بد ترین  حالات سے گزر رہا ہے ،مصنوعی مہنگائی کاراگ الاپنے والے درحقیقت ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار ہیں،ملک میں لاقانونیت انتہا کو پہنچ چکی ہے سیالکوٹ کا واقعہ حکومتی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کے سوا کچھ نہیں ہے