بلدیاتی ترمیمی بل کی منظوری پراحتجاج کریں گے‘ایم کیو ایم

227

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل2021ء کثرت رائے سے منظور ہونے پر ایم کیو ایم نے شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کی منظوری پر ایم کیو ایم نے سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کئی آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے، جن میں اسمبلی کی طرف مارچ اور گھیراؤ، بھوک ہڑتال اور
احتجاج کے آپشنز زیرغور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ساری صورتحال پر جنرل ورکرز اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔