بدین ،سینئرصحافی محمد علی بلیدی کو قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

218

بدین(نمائندہ جسارت) چند روز قبل سینئر صحافی محمد علی بلیدی کو قتل اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج، پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی محمد علی بلیدی کو چند روز قبل نامعلوم ملزمان نے موبائل فون پر اغوا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں جس کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جانب سے جاری احتجاج پر صوبائی سیکرٹریداخلہ قاضی شاہد پرویز کے نوٹس اور ایس ایس پی بدین شاہ نواز چاچڑ کی ہدایت پر بدین پولیس نے سینئر صحافی محمد علی بلیدی کی مدعیت پر نامعلوم افراد کے خلاف ماڈل تھانہ بدین پر مقدمہ درج کر کہ مزید تحقیقات اور تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ واضح رہے کہ جس موبائل فون نمبر سے محمد علی بلیدی کو دھمکیاں دی گئیں وہ نمبر کراچی کے ایک شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہے جبکہ پولیس کی تفتیش اور تحقیق کے مطابق مذکورہ نمبر کا رابطہ بدین سے تعلق رکھنے والے دو سرکاری ملازمین سمیت چند دیگر افراد سے بھی ہے جبکہ دھمکیوں کے لیے استمال ہونے والا نمبر مسلسل بند جا رہا ہے۔ایس ایچ او بدین انور لغاری کے مطابق دھمکیوں کے لیے استمال ہونے والے نمبر سے بدین کے جن جند افراد کا رابطہ ہے ان کو وارنگ دی گئی ہے کہ وہ دو روز میں رابطہ میں رہنے والے نمبر اور جس کے نام سے وہ نمبر رجسٹرڈ ہے اس کی تفصیل سے آگاہ کریں نہیں تو بصورت دیگر ان کے نام ایف آئی آر میں درج کر کے ان کو بھی تفتیش میں شامل کر لیا جائے گا۔