جامعہ سندھ جامشورو میں آج دوروزہ ورکشاپ منعقد ہوگی

175

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جامعہ سندھ جامشورو کے ڈپارٹمنٹ آف فزیالوجی کی جانب سے پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی کے تعاون سے کل 29 اکتوبر سے دو روزہ ورکشاپ اور پوسٹر مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف فزیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر و ورکشاپ آرگنائزر ڈاکٹر ایاز علی سموں کے مطابق فزیالوجی ڈپارٹمنٹ میں دو دن کا ورکشاپ اور پوسٹر مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے تاکہ بی ایس کے طلباکو اپنی صلاحیتیں منوانے کے موقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ و پوسٹر مقابلے 29 اکتوبر اور یکم نومبر 2021ء کو منعقد ہو رہے ہیں۔