حیدرآباد : مسافرگاڑیوں کے کرایوں میں 30فیصد اضافہ

160

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سے میرپور خاص اور دیگر علاقوں میں جانے والی

AC کوچز اور دیگر مسافر گاڑیاں مسافروں سے من مانا کرایہ وصول کرنے لگ گئی ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے اضافے کو جواز بنا کر 30 فیصد سے زائد کرایہ وصول کیا جانے لگا شہریوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ودیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے من مانے کرایے بڑھانے کا نوٹس لیا جائے اور سرکاری کرایہ لسٹ ہر مسافر گاڑی میں لازمی آویزاں کرنے کا حکم دیا جائے اور کلو میٹر کے حساب سے کرایہ نامہ جاری کیا جائے۔