پریس کلب: صحافیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کیمپ

252

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی پریس کلب میں دو روزہ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا آغاز جمعہ سے ہو گیا۔کراچی پریس کلب کے ممبرز اور انکے اہلخانہ کیمپ سے مستفید ہوئے۔دو روزہ کیمپ میں لرننگ لائسنس اور پرانے لائسنس کی تجدید کی جائے گی۔جمعہ 22 اکتوبر کو کیمپ میں 114 لرننگ لائسنس اور 52 لائسنسوں کی تجدید کی گئی ، ہفتہ 23 اکتوبر کو ڈرائیونگ لائسنس کیمپ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔کیمپ کے لیے ڈی آئی جی ڈی ایل منیر احمد شیخ نے مختلف ڈی ایل برانچوں کے 10 رکنی عملے کی ڈیوٹی کراچی پریس کلب میں لگائی ہے، پریس کلب کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر اور اراکین گورننگ باڈی کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ کراچی پریس کلب کے صدر محمد فاضل جمیلی اور سیکریٹری محمد رضوان بھٹی نے کہا ہے کہ پریس کلب کے اراکین ڈرائورنگ لائسنس کیمپ سے بھرپور استفادہ کریں اور سہولت کے ساتھ اپنے لائسنس کی تجدید کرائیں۔