کاشتکاروں کی آگاہی کیلیے یونائیٹڈ پرکراپس کے تحت سیمینار

170

بدین(نمائندہ جسارت)کاشت کی جانے والی فصلوں کی فی ایکڑ پیدوار میں کس طرح سے اضافہ کیا جائے کاشکاروں کو آگاہی دینے کے لیے زرعی ادویات بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ سپر کراپس کی جانب سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدین کے علاقے مورجھر کے قریب واقع چودھری شعیب زرعی فارم پر زرعی ادویات اور بیج تیار کرنے والی کمپنی یونائیٹڈ سپر کراپس کی جانب سے چاول کی جنس ڈیمانڈ 125سمیت دیگر زرعی ادویات کے استعمال سے فصلوں کو پہنچنے والے فائدے اور فصل کی فی ایکڑ پیدوار میں اضافے کے سلسلے میں بدین کے شہروں تلہار، ماتلی ٹنڈوباگو، گولارچی اور بدین سمیت ساحلی علاقوں کے کاشتکاروں کو بنیادی تربیت اور آگاہی دینے کے لیے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں منتظمین نے فصلوں کی کاشت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔سیمینار میں یونائیٹڈ سپر کراپس کے ریجنل منیجر گل حسن نوتکانی اور ایریا منیجر عبدالجبار سومرو نے بتایا کہ چاول کا بیج ڈیمانڈ 125 فی ایکڑ ایک سو پانچ من سے لیکر 120 من کا ایوریج پیداور دیتا ہے جبکہ زرعی ادویات سے بھی فصلوں کو کافی فائدہ ہو رہا ہے، جبکہ سیمینار کے شرکا کا کہنا تھا کہ ایسے سیمینار سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جبکہ چاول کا بیج ڈیمانڈ 125 سمیت زرعی ادویات کے استعمال سے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں اور اس کے استعمال سے فصلوں کی فی ایکڑ پیدوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فصلوں کو لگنے والے کیڑے اور بیماریوں کا بھی خاتمہ ہوا ہے۔اس موقع پر کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناقص غیر معیاری اور جعلی بیج کھاد اور زرعی ادویات بنانے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کر کے ان کمپنیوں کے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے۔