سکھر ،تنظیم بزم قرآن کے تحت ایک روزہ معمار جہاں کنونشن آج ہوگا

189

سکھر( نمائندہ جسارت)تنظیم بزم قرآن ضلع سکھر کے زیر اہتمام ایک روزہ ـــ ــ معمار جہاں کنونشن آج بروز جمعرات 21 اکتوبر کو بمقام مدرسہ دارالعلوم تفہیم القرآن سکھر میںمنعقد ہو رہا ہے ، ناظم تنظیم بزم قرآن ضلع سکھرشہباز علی بگٹی کے مطابق پروگرام کے مہمانان خصوصی مولانا عبد الباسط ناظم تنظیم بزم قرآن صوبہ سندھ،مولانا سلطان احمد لاشاری امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر اور قاری عبد العزیز چانڈیو ہوںگے جبکہ دیگر شخصیات بھی شرکت و خطاب کریں گی ۔ ایک روزہ معمار جہاں کنونشن کے مختلف سیشنز کے دوران افتتاحی کلمات امین ضلع سکھر ابوبکر بگٹی ، درس قرآن و حدیث مولانامحمدہارون تفہیمی دیں گے جبکہ مقابلہ حسن قرآت منعقد ہوگا، جس میں جج کے فرائض قاری عبدالعزیز چانڈیو سر انجام دیں گے۔ مقابلہ نظم و نعت میں حافظ ابوالدردا ججج کے فرائض ادا کریںگے، مقابلہ حدیث میں حاظ نعیم اللہ جکھرو جج ہوںگے۔ علاوہ ازیں تقریری مقابلے بھی ہوں گے جس میںامیر ضلع خیرپور مولانا ثنا اللہ جج ہوںگے جبکہ مقابلہ کوئز پروگرام میں مولانا عبدالعزیز تنیو جج ہوںگے۔اختتامی سیشن میں صدارتی خطاب منتظم ضلع سکھرحافظ واجد حسین گھمرو کا ہوگا جبکہ معمار جہاں تو ہے کے موضوع پر امیر ضلع خیر پور مولانا ثنا اللہ خطاب کریںگے۔ نبی کریم ﷺ کی بچوں سے محبت و شفقت کے موضوع پر خطیب و امام جامع مسجد جاپان مولانا محمد سلیمان کا خطاب ہوگا، مزید براں جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب قیم مولانا حزب اللہ جکھرو امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری خطاب کریں گے۔ بعد ازاں ناظم بزم قرآن سندھ مولانا عبدالباسط منگریو کا خصوصی خطاب ہوگا۔ کنونشن کے اختتام پر مقابلے کے نتائج کااعلان اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔