سابق رکن قومی اسمبلی اور بیٹے کا نجی ائر لائن عملے پر تشدد

191

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں سابق رکن قومی اسمبلی ناصر علی شاہ اور بیٹے نے نجی ائرلائن کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز جناح روڈ پر واقع نجی مال میں پیش آیا، سابق ایم این اے ناصرعلی شاہ اور ان کے بیٹے کا نجی ائرلائن کے عملے سے ٹکٹ کے معاملے پر جھگڑا ہوا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ جھگڑے کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی کے بیٹے عملے سے تلخ کلامی کے بعد مار پیٹ شروع کردیتے ہیں، عملے کی جانب سے بھی جوابی حملہ کیا جاتا ہے، لڑائی کے دوران کرسی پر بیٹھے سابق ایم این اے ناصر علی شاہ بھی کود پڑتے ہیں اور عملے کو زد وکوب کرتے ہیں، پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان صلح ہونے کی وجہ سے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔