نیشنل مینزبیچ تھروبال چمپئن شپ 15اکتوبر سے شروع ہو گی

90

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل مینز بیچ تھروبال چمپئن شپ15اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔گزشتہ روز پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی ٹیمیں حصہ لیں گی اور اس سلسلے میں ملک بھر نو ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی، کلیگن، آغا خان یوتھ اسپورٹس بورڈ ، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔