میرپورخاص،تیزرفتارموٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراکر چل بسا

171

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا جس کے نیتجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے جرواری شاخ کے قریب لیاقت ٹائون میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سڑک کے کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے توازن بگڑنے کے باعث جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں ستاری کاٹن فیکٹری کا رہائشی 22 سالہ سلمان راجپوت موقع پرہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے ورثا سول اسپتال پہنچ گئے پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ۔نعش کے گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔