نظرانداز ہونے والے کھیلوں پرتوجہ دینے کا وقت آگیا ہے

223

اسلام آباد(جسارت نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں پچھلی کئی دہائیوں سے نظر انداز کیے جانے والے اسپورٹس کے شعبے پر بھرپور توجہ دی جائے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت کھیلوں کے لیے پی ایس ڈی پی کے 2 نئے منصوبوں کا جائزہ لیا، ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم اور اسپورٹس اکیڈمیز/اعلی کارکردگی کے مراکز تیار کرنے کی اسکیم ۔ دونوں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے اور ملک کے تمام فیڈریٹنگ یونٹس میں کیے جائیں گے،وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں پچھلی کئی دہائیوں سے نظر انداز کیے جانے والے اسپورٹس کے شعبے پر بھرپور توجہ دی جائے۔