کسانوں کا استحصال برداشت نہیںکرسکتا اسپیکر قومی اسمبلی

73

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی جس میں ملکی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال اور قبائلی اضلاع سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے کسانوں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی۔اس موقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کسانوں کا استحصال برداشت نہیںکرسکتا۔
کسانوں کے مفادات کے لیے ہر اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوںنے تمباکو کے کاشتکاروں سے تمباکو کی خریداری میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔ اسپیکر نے حکومت کے قبائلی عوام اور غریبوں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے اقدامات کو سراہا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ سابقہ فاٹا کے تمام اضلاع کی ترقی اور وہاں کے عوام کی محرومیاں ختم کرنا ترجیح ہے۔ قبائلی اضلاع میں معاشی سرگرمیاں شروع ہونے سے روزگار ملے گا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام سے قبائلی نوجوانوں کو روزگار دینگے۔