فرقہ ورانہ فسادات کی سازش ہورہی ہے ‘ اسلامی نظریاتی کونسل

179

اسلام آباد (آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل نے منعقدہ کنونشن کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق سی پیک جہاں جہاں سے گزر رہا ہے وہاں وہاں فرقہ ورانہ، لسانی، علاقائی اور حقوق کی آڑ میں فسادات برپا کرنے کی بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے‘ توہین اور تکفیر کے ایشوز کو غیر ضروری طور پر ہوا دی جا رہی ہے‘ ہمارے بعض علما لاشعوری طور پر اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں‘ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اس قسم کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے مختلف مسالک سے وابستہ قائدین اور اہل علم کے ساتھ مل کر کام کریں گے‘ سوشل میڈیا پر ہونے والے مناظرے مسلکی اختلافات سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں‘ جس سے بین المسالک کی نئی فرقہ بندی قائمہونے جا رہی ہے‘ اس کے سدِ باب کے لیے مسلکی اور حکومتی سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے ‘ مقدس شخصیات کے بارے میں توہین آمیز، متنازع، غیر مستند اور ایسے غیر ضروری اور غیر مفید تحاریراور بیانات کی تشہیر و اشاعت کو روکا جائے گا، جو موجب فساد اور نفرتیں پھیلانے کا باعث بن سکتے ہوں۔