اٹلی کے سیلرز نے سونے کا تمغہ جیت لیا ‘برطانیہ دوسرے نمبر پر

126

ٹوکیو(جسارت نیوز) اٹلی کے سیلرز رجیرو ٹیٹا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار کیٹرینا بنٹی نے ٹوکیو اولمپکس سیلنگ ناکرا17 مکسڈ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ اطالوی ملاح اٹلی کے سیلرز رجیرو ٹیٹا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار کیٹرینا بنٹی نے منگل کو سیلنگ کے ناکرا-17 مکسڈ مقابلے کے فائنل میں انگلینڈ کو گولڈ میڈل سے محروم کر دیا۔اٹلی کے سیلرز رجیرو ٹیٹا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار کیٹرینا بنٹی نے ٹوکیو اولمپک گیمز میں مکسڈ ملٹی ہول ناکرا- 17 فولنگ میں 35 نٹ پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔برطانیہ کے جان گیمسن نے چاندی اور جرمنی نے ریس میں کانسی کا تمغہ جیتا۔