حیدرآباد: پولیس نے ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنا شروع کردے

108

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں لاک ڈان کے دوران جگہ جگہ پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کے ویکسی نیشن کارڈ چیک کرناشروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں 8اگست تک لاک ڈا¶ن کے نفاذ کے ساتھ ہی شہر اور لطیف آ باد کے مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں سے کورونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنا شروع کردےے ، شہری پریشانی سے بچنے کیلےے کورونا ویکسی نیشن کارڈ ہمراہ رکھیں اور تاحال ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد جلد ویکسی نیشن کروالیں۔دوسری جانب لاک ڈاﺅن کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے کئی دکانداروںکو گرفتار کرلیا جبکہ اطلاعات کے مطابق بیشتر کو رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا۔