سجاول ، پولیس کا گٹکا مافیا کیخلاف آپریشن ، 11 ملزمان گرفتار

165

سجاول (نمائندہ جسارت) ضلع سجاول پولیس کا مختلف تھانوں کی حدود میں گٹکا فروش ڈیلروں اور کرمنلز کے خلاف گھیرا تنگ،اہم کامیابیاں دو روپوش، 9 گٹکا فروش ڈیلرز سمیت 11 ملزمان گرفتار 244 کلوگرام گٹکا، 23 کلو گرام گٹکا ماوا، 4 موٹر سائیکل برآمد۔ ایس ایس پی کے خصوصی احکامات پر ضلع سجاول پولیس کے مختلف تھانوں کی حدود میں گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایس ایچ او چوھڑ جمالی شاہنواز علی اوٹھو کی خفیہ اطلاع پر گاؤں صادق کانتھ میں گٹکا فروش ڈیلر محمد الیاس کانتھ کی دکان پر چھاپا مار کارروائی کے نتیجے میں گٹکا فروش ڈیلر محمد الیاس خان کی دکان سے 27 کلوگرام گٹکا اور 3 کلو گرام گٹکا ماوا برآمد، ملزم گرفتار، تھانہ چوھڑ پر مقدمہ درج۔ ایس ایچ او چوھڑ جمالی کی ایک اور کارروائی میں تھانہ چوھڑ کے دو مقدموں میں روپوش ملزم میھار ولد آچار ملاح کو گرفتار کرلیا، ملزم تھانہ چوھڑ جمالی کے دو مقدموں میں روپوش تھا، پولیس پوسٹ جاتی چوکی انچارج جاتی چوک ربنواز پٹھان کی مخبر کی اطلاع پر سجاول بدین روڈ نزد دیوان شوگرمل پیٹرول پمپ پر کارروائی، گٹکا فروش ڈیلر ملزم محمد ولد بڈھو ملاح کو 31 کلوگرام گٹکا اور ایک موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کیخلاف تھانہ بٹھورو پر مقدمہ درج۔ ایس ایچ او سجاول راجہ سرفراز نوید کی مخبر کی اطلاع پر سجاول ٹھٹھہ روڈ نزد دمدمہ پر کارروائی، دو گٹکا فروش حکیم جاکھرو اور شبیر جاکھرو 10/10 کلو گرام گٹکا ماوا اور دو موٹر سائیکل سمیت گرفتار، ملزمان کیخلاف تھانہ سجاول پر مقدمات درج، ایس ایچ او دڑو کلیم احسن کی خفیہ اطلاع پر دڑو بنوں روڈ ابڑال چوک پر چھاپا مار کارروائی میں گٹکا فروش ڈیلر صالح محمد سومرو 31 کلوگرام گٹکا اور ایک موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے تھانہ دڑو پر مقدمہ درج کرلیا، انچارج ون فائیو پولیس سلیم میرجت کی مخبر کی اطلاع پر پرانی عید گاہ سجاول شہر میں کارروائی، گٹکا فروش ڈیلر زوہیب احمد میمن 30 کلو گرام گٹکا سمیت گرفتار، ملزم کیخلاف تھانہ سجاول پر مقدمہ درج۔ انچارج بیلو منیر احمد ڈاوچ کی دوران گشت بیلو شاہنواز لغاری لنک روڈ نزد واریالو موری پر کارروائی، گٹکا فروش ملزم اللہ جڑیو ملاح 20 کلوگرام گٹکا سمیت گرفتار، تھانہ سجاول پر مقدمہ درج۔ ایس ایچ او جاتی ولی محمد چانگ کی دوران گشت جاتی چھچھ روڈ نزد ٹنگو نالی موری پر کارروائی، گٹکا فروش ملزم اکبر ملاح 30 کلو گرام گٹکا سمیت گرفتار، مقدمہ درج۔ ایس ایچ او بنوں گل محمد کاتیار کی خفیہ اطلاع پر بنو دڑو روڈ پریو اسٹاپ پر چھاپا مار کارروائی، گٹکا فروش ملزم امین کھڈو فرار جبکہ 30 کلو گرام گٹکا تحویل میں لیکر ملزم کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ ایس ایچ او جھوک حاکم علی کھوسو کی بٹھورو جھوک روڈ نزد چور واہ پر دوران چیکنگ گٹکا فروش ملزم عبدالشکور ناریجو پولیس کو دیکھ کر گٹکے سے بھرا ہوا کٹا پھینک کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا، کٹے سے 12 کلو گرام گٹکا تحویل میں لے کر ملزم کیخلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او بٹھورو لیاقت علی جسکانی کی بٹھورو دڑو روڈ نزد اچھی موری پر کامیاب کارروائی، گٹکا فروش ملزم صادق علی سومرو 35 کلو گرام گٹکا سمیت گرفتار، مقدمہ درج۔ ایس ایچ او بٹھورو کی ایک اور کارروائی، روپوش ملزم عابد علی خاصخیلی کو گرفتار کرلیا، ملزم تھانہ بٹھورو کے مقدمے میں روپوش تھا۔ انچارج بارن آباد علی محمد بارن کی دوران گشت نزد راشدی فارم سے ایک لاوارث موٹر سائیکل تحویل میں لے لی۔