ڈینیئل کولنز نے 32 واں پالیرمو لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

116

روم (جسارت نیوز) ڈینیئل کولنز نے 32 واں پالیرمو لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے ایلینا گیبریلا کو شکست دی۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام پالیرمو لیڈیز اوپن ایونٹ اٹلی کے شہر پالیرمو میں کھیلا گیا، سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ٹاپ سیڈ امریکا کی ڈینیئل کولنز نے رومانیہ کی ایلینا گیبریلا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، ان کی جیت کا اسکور 4-6 اور 2-6 رہا۔