ڈگری، پرانے تنازع پر مخالف پارٹی کے حملے میں ایک شخص زخمی

119

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری کے نواحی گائوں میں پرانے تنازع پر مخالف پارٹی کے حملے میں ایک شخص زخمی۔ ڈگری پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقعہ گوٹھ غلام محمد نوحانی میں پرانے تنازع پر مخالف پارٹی کے حملے میں نثار علی ولد حبیب اللہ خاصخیلی زخمی ہوگیا، جسے تعلقہ اسپتال ڈگری منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔ زخمی نوجوان کے ورثاء کا کہنا تھا کہ غلام رسول نوحانی نامی شخص سریے سے حملہ کرکے نوجوان کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا کچھ عرصہ قبل معمولی بات پر ہونے والے جھگڑے کے بعد ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ کردیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔