فیصل آباد، والد کو گھر سے نکالنے پر 3 بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج

195

فیصل آباد(آن لائن) تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے والد کو گھر سے نکالنے پر 3 بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بلال نگر کے رہائشی نیاز احمد نے تھانہ بٹالہ کالونی میں درخواست دی کہ وہ گھر کا مالک ہے اس کے باوجود اس کے بیٹوں محمد رمضان، عمران وغیرہ نے انہیں تشدد کا نشانہ بناتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا، جس پر پولیس نے زیردفعہ 506 اور پیرنٹس پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔