اپر کوہستان: بس میں دھماکا، 6 چینی باشندوں سمیت 8 افراد جاں بحق

173
FILE PHOTO

اپر کوہستان میں ایک بس میں دھماکا ہوا ہے جس میں 6 چینی باشندوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اپر کوہستان میں ایک بس دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 6 چینی باشندے اور ایک نیم فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ بس میں 30 چینی باشندے سوار تھے۔

رائٹرز کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بس کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا یا بس میں بارودی مواد موجود تھا۔

سینئر حکام نے رائٹرز کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ بس دھماکے کا نشانہ بننے کے بعد کھائی میں جاگری، ایک چینی انجنیئر اور اہلکار کی تلاش جاری ہے، ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

سینئر حکام نے مزید کہا کہ واقعے میں 6 چینی باشندے، ایک نیم فوجی دستے کا اہلکار اور ایک مقامی مزدور جاں بحق جب کہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ بس میں سواد ڈیم کا عملہ سوار تھا۔